شارجہ (نیٹ نیوز) شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی فیملی کو مالک نے مالی حالت خراب ہونے پر گھر سے بیدخل کر دیا۔ محمد عتیق، اسکی بیوی نادیہ ملک اور نادیہ کی ماں اور بہن شارجہ میں مقیم ہیں۔ عتیق کا تعلق گوجرہ اور نادیہ کا سیالکوٹ سے ہے ۔ عتیق العین میں نوکری کرتا ہے جبکہ نادیہ کو 2018 میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا جسکے بعد انکی مالی حالت خراب ہو گئی اور وہ تین ماہ کا کرایہ ادا نہ کر سکے جسکے باعث مالک نے انہیں گھر سے نکال دیا۔اب یہ فیملی مختلف عمارتوں، ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر راتیں گزارتے ہیں۔ عتیق نے بتایا کہ ہم نے کرائے کی مد میں 5ہزار درہم دینے ہیں اور ویزے کی تجدید نہ ہونے کے باعث 22 ہزار درہم جرمانہ ہو گیا ہے ۔عتیق اور اسکی بیوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں انکی مدد کریں۔