لاہور،اسلام آباد (کرائم رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کے سیکرٹری ریونیو کے ایڈیشنل چارج میں 3دسمبر 2019سے 3ماہ کی توسیع کردی ۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20کے شاہد احمد سندھوکو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے محمد مرید رحیمون کو جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے دو ایس پیز کو ہٹا دیا گیا،گریڈ 18کے حسام بن اقبال اور عامر خان نیازی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ادھر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطا بق ایس پی انوسٹی گیشن جہلم گلفام ناصر کو ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور شازیہ سرور کو ایس پی انوسٹی گیشن جہلم،ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نوید ارشاد کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سرگودھا جویریہ محمد جمیل کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ سرگودھا ریجن، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن راولپنڈی ضیاء الدین احمد کوا یڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی، ا یڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی آصف مسعود کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی، لاہور: ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ عائشہ بٹ کو ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور، تقرری کی منتظر، راشدہ بی بی کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد، تقرری کے منتظرمحمد آصف ظفر چیمہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن، تقرری کے منتظرشاہد محمود شیخ کو ایس پی انوسٹی گیشن III-، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، ایس ڈی پی او صدر ڈی جی خان حفیظ الرحمان کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان تعینا ت کیا گیا ہے ۔