لاہور(نیوز رپورٹر)وزارت ریلویز کا لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو ری روٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو مین لائن پر چلانے کا فیصلہ کیا۔ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی براستہ خانیوال اور ملتان جائے گی۔شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے کراچی براستہ فیصل آباد جارہی تھی، شالیمار ایکسپریس کی بکنگ معمول کے مطابق جاری ہے ۔ شالیمار ایکسپریس کو بند نہیں کیا گیا۔ادھر ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہو اور راولپنڈی روٹ پر اپ اینڈ ڈاؤن چلنے والی ریل کار سبک رفتار کو گکھڑ منڈی ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔