لاہور(کلچرل رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں نگار چودھری کا نیا ڈرامہ ’’پائل سے گھنگروں تک‘‘شروع ہوگیا۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسرملک طارق اور مصنف وہدایتکارڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں پائل چودھری ،کرن نور،عالیہ بٹ،انمول شہزادی،شاہد خان،لکی ڈئیر،وسیم پنوں ثاقی خان،الیاس احمد اوردیگرشامل ہیں۔اداکارہ نگار چودھری نے کہا ہے کہ میرے سابقہ ڈراموں کی طرح یہ بھی فیملی کی پسند کے مطابق تیا ر کیا گیا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ جس طرح گزشتہ ڈراموں کو عوام نے کامیاب کیا اس کو بھی ضرور پسند کیاجائے گا اس ڈرامہ کے لیے نیاسیٹ لگایاگیا ہے ،ڈرامہ کی کاسٹ ہر لحاظ سے بہترین ہے جبکہ محرم الحرام کا احترام ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔