ادلب (این این آئی)شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپ سیر ین آ بز ر ویٹری کے مطابق شورش زدہ علاقے ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسدی فوج اور جنگجوئوں میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب سرکاری فوج نے ایک ویران فوجی کیمپ کا قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔لڑائی میں دسیوں میزائل اور راکٹ استعمال کئے گئے ۔ لڑائی کا مرکز تل السطان، زمار اور جزاریا کے علاقے اور حلب کے بعض مقامات بھی شامل تھے ۔