لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکار شان اور صارفین میں سوشل میڈیا پر مقبول ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے معاملے پر لفظی جنگ شروع ہو گئی، اداکار شان نے کہا ہے کہ مقبول ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کی طرح اپنے ہیروز کے ڈرامے بھی بنائے جائیں۔ شان کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا اگر آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے پراجیکٹس بن سکتے ہیں تو بنائیے نا کس نے روکاہے ؟ شان نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ میرے خیال میں تو چاند پر پاکستانی پرچم ہونا چاہیے کیا راکٹ خود بنالوں؟۔