لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ یومِ آزادی پر ہمیں اپنے قومی ہیروز کو یاد رکھنا چاہئے ۔ شان نے معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگارحبیب جالب اور ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کیا۔اداکار نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو بھی یاد رکھا۔شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو بھی شان نے جشنِ آزادی کے موقع پر یاد کیا۔سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کے لئے بھی ٹویٹ کیا۔ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد اور لیجنڈ اداکار محمد علی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔