کراچی(این این آئی)اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد نے بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔شان نے ٹوئٹر پر صدر عارف علوی اور شتروگھن سنہا کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے ؟عارف علوی کشمیر کوآزاد کرانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں؟۔