نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی حکومت کا سارا دھیان ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے بجائے نفرتیں بڑھانے اور ملک میں ہندوتوا کے فروغ پر ہے اور اب تو حکومتی وزرا معیشت کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دے کر اس رجحان کا عملی ثبوت بھی دے رہے ہیں، اس کی تازہ مثال مرکزی وزیر سُریش انگاڑی کا یہ بیان ہے جس میں انہوں نے کہا 'ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور اس کا واضح اشارہ یہ ہے کہ ملک کے ایئرپورٹس اور ٹرینیں بھری ہوئی ہیں اور لوگ شادی کر رہے ہیں، انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بیلگاؤم سے لوک سبھا کے رکن سریش انگاڑی نے اترپردیش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی بدحالی کے دعوے کرکے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، واضح رہے رپورٹس کے مطابق پانچ سہ ماہی قبل 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کرنے والی بھارت کی معیشت ستمبر میں گرتے گرتے 5 فیصد کی سطح تک جا پہنچی تھی۔