لاہور(سپورٹس رپورٹر) 35 ویں محمد یاسین اختر میمو ر یل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاؤن شپ وائٹس نے مضبوط حریف شائننگ کلب کو3وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں قدم رکھ لئے ۔ٹاؤن شپ البلال گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں شائننگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اووروں میں8 وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنائے ۔عظیم ڈار نے 13، عمرڈار 20،محمد ہارون 25 ، غلام مصطفی17،سید عمر جاوید17اور راؤ دانیال نے 23 رنز بنائے ۔ ٹاؤن شپ وائٹس نے مطلوبہ ہدف آخری اور کی چوتھی گیند پر7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فیض الرحمن کو وننگ سکس شارٹ لگانے اور دو وکٹیں لینے جبکہ حمزہ اکبر کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔