پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کے پولیس سٹیشن خان رازق شہیدکی حوالات میں چوری کے الزام میں گرفتار شخص جاں بحق ہوگیا۔ملزم اجمل شاہ و صبح دس بجے کے وقت شہلا نامی نرس کاپرس اور موبائل چوری کرنے کے الزام میں ایل آر ایچ پولیس نے گرفتار کر کے خان رازق پولیس کو حوالے کیا تھا۔ حوالات میں طبیعت خراب ہونے پر اسے دوبارہ ایل آر ایچ ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق اجمل کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔اجمل کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے ۔