لاہور ( کلچرل رپورٹر)شاہکار پنجابی فلم’’چوڑیاں ‘‘ کا سکیوئیل بنے گا۔فلم پروڈیوسر شہزاد ماہیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم ’’چوڑیاں پارٹ ٹو‘‘ بنائیں گے ۔فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر سید نور ہوں گے ۔ شہزاد ماہیا نے ایک ملاقات میں بتایا کہ فلم’’ چوڑیاں‘‘ نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شہزاد ماہیا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ گلوکارہ سائرہ نسیم ان کی اس فلم میں اداکاری کریں ۔سائرہ نسیم فلم میں گلوکاری تو کریں گئیں لیکن اب وہ اداکاری بھی کریں۔جب فلم ’’چوڑیاں‘‘ بن رہی تھی تو اس وقت سید نور نے سائرہ نسیم کو فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔ سائرہ نسیم نے انکار کردیا تھا ۔شہزاد ماہیا نے کہا کہ وہ آج سے ہی سائرہ نسیم کو فلم ’’چوڑیاں پارٹ ٹو‘‘ میں کاسٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ جواب میں سائرہ نسیم نے کہا کہ وہ شہزاد ماہیا کے جذبہ کی قدر کرتی ہیں۔