ممبئی( نیٹ نیوز) شاہ رخ خان بھی اپنا ڈوبتا کیرئیر بچانے کے لیے پاکستان دشمنی پر مبنی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے ۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ بارڈ آف بلڈ‘ کا ٹریلر جاری کیا جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔شاہ رخ خان کی ٹویٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اقدام کو بچگانہ اور پاکستان دشمن قرار دیا۔ ماہِ دوراں نامی شہری نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان بنانے پر قائد اعظم کا شکریہ ادا کیا اور شاہ رخ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔نتاشہ کنڈی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں شاہ رخ خان اپنے آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں۔سعدیہ نامی صارف نے کہا کہ بالی ووڈ کی تمام تر فلمیں نفرت کے مواد پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ اُن لوگوں کے منہ پر طمانچا ہے جو ایسے لوگوں کے مداح ہیں۔