کراچی (شوبز ڈیسک) فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ جب میں پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ملی تو خود کو شرمندہ محسوس کیاتھا۔رئیس کی شوٹنگ سے قبل ماہرہ نے کہا کہ وہ کنگ خان کو پہلی مرتبہ سامنے دیکھ کر نروس ہوگئیں لیکن پھر انہوں نے خود کوبات کرنے کیلئے تیار کیا۔بالکل بھی نہیں سوچا ہوا تھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ اپنے پسندیدہ سپر سٹار سے ملیں گی تو کیا بات کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہمت کے بعد شاہ رخ کے پاس چلی گئی اور اْنہیں ’ہیلو‘ کہا، جس کے جواب میں فوراً شاہ رخ خان نے ’اسلام علیکم‘ کہا۔ اْس وقت مجھ پر شرمندگی کے پہاڑ گر پڑے اور اْسی شرمندہ آواز میں’’ و علیکم سلام ‘‘کہا۔