لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی سامبا بینک کا پہلا دن ماسٹر پینٹس کے نام رہا۔ ماسٹر پینٹس کی دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچ جیت لئے ۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے سامبا بینک کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں فاروق امین صوفی، راجہ جلال ارسلان اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ سامبا بینک کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے چار گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔دوسرے میچ میں صوفی عامر اور مینول کرونزا کے شاندار کھیل کی بدولت ماسٹر پینٹس بلیک نے باڑیز کو 10-3.5 سے ہرا دیا۔ مینول کرونزا نے چار جبکہ صوفی محمد عامر نے تین خوبصورت گول سکور کیے جبکہ احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا جبکہ باڑیز کی طرف ٹروٹز نے تین گول سکور کیے ۔