لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اگرچہ انڈسٹری میں بولڈ کردار کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں وہ شادی سے قبل کسی طرح کی محبت اور ملاقاتوںپر یقین نہیں رکھتیں، نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں شادی، آئیڈیل شریک حیات، محبت اور زندگی سمیت اپنے کیریئر اور معاشرے سے متعلق کھل کر بات کی اور شریک حیات کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنی والدہ سمیت اپنے تمام اہل خانہ کی عزت کریں، ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ کسی طرح کی ملاقاتوں اور محبت پر یقین نہیں رکھتیں۔اداکارہ نے بتایا ایسا بہت بار ہوچکا ہے کہ انہوں نے کسی ڈرامے یا منصوبے میں کام کرنے سے انکار کردیا لیکن بعد ازاں اس میں تھوڑی سی تبدیلیاں کیے جانے کے بعد انہوں نے مذکورہ ڈرامے میں کام کیا ۔ نیلم منیر نے اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا وہ اچھے سے اچھے کی تلاش میں کبھی بہت ہی معصوم شخصیت کو گنوا دیتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ دارالامان اور ایدھی سینٹرز جاکر یتیم لڑکیوں سے شادیاں کرکے ان کی زندگی بدلیں ، انہوں نے مرد حضرات کو بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے بھی شادیاں کرنے کی تجویز دی۔