لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی قلعہ کے بارود خانہ کی عمارت کو کنزرویشن کے بعد سیاحوں کے لئے برقی قمقموں سے روشن کر دیا ہے ۔ اس کو روشن کرنے میں 38 لاکھ لاگت آئی ہے ۔ ڈیڑھ سو سے زائد لائٹیں لگیں جبکہ بارود خانہ کی مرمت و بحالی 17 ملین میں ہوئی۔ جلد ہی بارود خانہ کی عمارت کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور رات میں ہسٹری بائے نائٹ ٹورز میں شامل کیا جائے گا۔