اوٹاوا(نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ لفظ ’’رائل‘‘ پر ملکہ الزبتھ کا استحقاق نہیں ہے اور ہم شاہی لقب ’’سسیکس رائل‘‘ اپنے پاس رکھیں گے اور اسے استعمال بھی کرینگے ۔ قبل ازیں شاہی محل نے دونوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنا شاہی لقب استعمال نہیں کرینگے ۔ ہیری اور میگھن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ملکہ کا لفظ ’’رائل‘‘ پر استحقاق نہیں ہے ۔ جارحانہ بیان دینے پر دونوں کو برطانیہ بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔