لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہباز تتلہ کے قتل میں مبینہ ملوث ایس ایس پی مفخرعدیل کی کہانی میں ایک اور نیا موڑ آگیا۔ پولیس کی حراست میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کے زیر حرا ست دوستوں نے دوران تفتیش نیا انکشاف کیا کہ تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کرمنگوائے گئے ،مفخر عدیل نے ڈرامہ لکھا، شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا، تیزاب لانے کی ذمہ داری اہلیہ کے ملازم عرفان کی تھی، عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلن لاتا رہا،دھول اڑانے کے لئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کے لئے منگوائی، پولیس حکام کا کہناتھا عرفان کی گرفتاری کے لئے تین جگہوں پر چھاپے مارے گئے ،عرفان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی،مفخر عدیل نے 3 بار لوکیشن بدلی، واضح رہے پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی نے بھی اہم انکشافات کئے تھے ۔