لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) شہباز شریف دور کے ایک اور رہائشی منصوبے کے خلاف بھی 147متاثرین نے نیب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،نیب نے ابتدائی چھان بین شروع کردی۔آشیانہ اقبال کے بعد آشیانہ قائد فیز ون میں بھی شہری گھروں سے محروم ہیں اور نو سال گزرنے کے باجود قبضہ نہ ملنے پر متاثرین نے نیب میں درخواستیں جمع کرادیں۔ متاثرین نے کہا اپریل 2011میں آشیانہ قائد میں قرعہ اندازی کے پلاٹس نکلے ، الاٹمنٹ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ اور مکمل قسطیں ادا کیں، پی ایل ڈی سی سے الاٹمنٹ لیٹر جاری ہونے کے باجود قبضہ نہیں مل سکاجبکہ افسران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔واضح رہے آشیانہ قائد شہباز شریف دور کا پہلا ہاؤسنگ پراجیکٹ تھا۔