لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیرقانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے شہبازشریف نگران حکومت پرالزام تراشی نہ کریں،چاہیں توبہت کچھ بتا سکتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف دعوے کررہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے ،قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کام کررہے ہیں، ہمارے لئے سب جماعتیں برابر ہیں، قانون کے مطابق ہر کسی کو دیکھ رہے ہیں،ہمارا مینڈیٹ یہ نہیں کہ کسی پر الزام لگائیں، اگر بولا تو کہیں گے غلط کر رہے ہیں۔انہوں نے کہااڈیالہ جیل میں سب ٹھیک ہے ، نوازشریف کوقانون کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں، قانون سے ہٹ کر کسی کو سہولیات دے سکتے ہیں نہ کسی کو گلا سڑا یا خراب کھانا دیا، جھوٹ نہ بولا جائے ۔