اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے قانون کا سامنا کریں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چاہے اپنے ہوں یا پرائے نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف قانون سے بھاگنے کی بجائے قانون کا سامنا کریں۔ن لیگی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ قانون کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر شریک جرم نہ بنیں۔