اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، ممکن ہے آئندہ دس، پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کیلئے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں،شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کرینگے ،وزیراعظم نے مجھے بتایا عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔ انہوںنے انٹرویو میںکہا عثمان بزدار کی پنجاب میں کارکردگی بہتر ہے ،وہ شریف آدمی ہیں،ان پر کرپشن کاکوئی کیس نہیں ۔ انہوں نے کہاشہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں جتنی لوٹ مار کی کسی نے نہیں کی تاہم مذاکرات کیلئے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال پر کہا ابھی ڈیل نہیں ہورہی لیکن شہباز شریف رابطے میں ہیں، ممکن ہے 10 ،15 دن میں نواز شریف سے بات ہو۔