سندر( نمائندہ 92 نیوز) پنجاب کے شہری علاقوں کو سر سبز بنانے کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقہ کو بھی سز سبز بنانے کے لیئے معروف صنعتی ذون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شجر کاری مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں سندر اسٹیٹ میں واقع ملٹی نیشنل کمپنی کے ورکرز نے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے تعاون سے صنعتی علاقہ میں بڑی تعداد میں پودے لگائے ۔ شجر کاری کے موقع پر ڈائریکٹر منصور زمان ، ظفر لون ،عدیل احمد و دیگر نے شرکت کی جبکہ سابق صدر سندر اسٹیٹ شہزاد اعظم نے اس موقع پر کمپنی انتظامیہ اور ورکرز کا شکریہ ادا کیا ۔ چیئرمین پڈمک شعیب زاہد ملک کی ہدایات کی روشنی میں پڈمک کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں شجرکاری مہم بڑے احسن طریقے سے جاری ہے اور آج کی تقریب بھی اس کی ہی ایک کڑی ہے ۔شہزاد اعظم نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے درخت لگانا نہایت ضروری ہے ۔