لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود ، سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ایچ ایز رواں سال کی شجر کاری مہم پر خصوصی توجہ دیں ۔ شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ پارکس اور گرین بیلٹس میں صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ پی ایچ ایز کی آمدنی میں آضافہ کیلئے موثر بزنس پلان مرتب کیا جائے ۔ اجلاس کے دوران پی ایچ ایز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔