اوٹاوا( ویب ڈیسک ) کینیڈا کے رہائشی روب اسپینس نے اپنی آنکھ ضائع ہونے پر کیمرہ لگایا ہے جو 30 منٹ کی ویڈیو بناسکتا ہے ۔ آنکھ میں ٹرمنیٹر کی طرح سرخ روشنی کا حلقہ بھی نظر آتا ہے لیکن وہ خود کو ٹرمنیٹر کی بجائے آئی بورگ کہتے ہیں جو سائی بورگ کی طرح کا ایک لفظ ہے ۔2008 میں ان کی دائیں آنکھ پر گولی لگی تھی جس کے بعد اسے نکالنا پڑا تھا۔ اس کے بعد مصنوعی یا پتھریلی آنکھ لگانے کی بجائے روب نے اپنی آنکھ میں کیمرہ لگانے کی خواہش ظاہر کی جس سے وہ لوگوں کے انٹرویو ریکارڈ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی آنکھ کا کیمرہ کسی دماغی اعصاب سے نہں جڑا اور اس لیے آنکھ ضائع ہونے کے بعد یہ سسٹم انہیں دیکھنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتا۔ روب کو اچھا لگتا ہے جب انہیں کوئی آئی بورگ کے نام سے پکارتا ہے ۔