لاہور (سپیشل رپورٹر )ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کے زیر نگرانی شہداء سانحہ پولیس لائن اور ناکہ اقبال ٹائون کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قران خوانی کا اہتمام جامع مسجد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کیا گیا،سانحہ پولیس لائنز اور ناکہ اقبال ٹائون بالترتیب 17 فروری 2015 اور 17 فروری 2016 کو پیش آئے ،سانحہ میں پولیس لائنز میں سب انسپکٹر محمد یوسف جبکہ سانحہ اقبال ٹائون میں کانسٹیبل آصف اور مبشر نے جام شہادت نوش کیا۔