کراچی (سٹاف رپورٹر)شہید پولیس اہلکار سات بچوں کا باپ تھا جس میں اسکے تین بچے نابینا ہیں ،جبکہ سیکورٹی گارڈ تین بچوں کا باپ تھا جس کی نماز جنازہ مانسہرہ کالونی عیدگاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور میت آبائی گاؤں ہری پور روانہ کردی گئی، ایس پی سیکیورٹی ٹو شبیر بلوچ نے جناح ہسپتال میں بتایا شہید اہلکار فاروق مفتی صاحب کے ساتھ ڈیوٹی پر دو سال سے زائدمامور تھا،مفتی تقی عثمانی اور رفیع عثمانی کو ایک ایک اہلکار سکیورٹی پر ملا ہوا تھا، کانسٹیبل فاروق کو چھ گولیاں لگیں۔