لاہور(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر) حوا کی بیٹی پر تشدد کے واقعات کم نہ ہوسکے شاہدرہ کے علاقہ میں شوہر نے 35سالہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینکا،زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔کرائم رپورٹر کے مطابق پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم وحید کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔