لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے شادی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ شادی کی تقریبات کو بروقت ختم کرانے اور ون ڈش پر عمل درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے جانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔