تل ابیب (صباح نیوز)مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پربدھ کے روز ہونے والی آتشزدگی اور شدید گرمی کے نتیجے میں 131صہیونی جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ آتشزدگی کے واقعات میں 200مکان راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ 10گاڑیاں بھی نذرآتش ہوگئیں۔اسرائیل طبی ذرائع کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر اور آتش زدگی کے واقعات میں 131 افراد متاثر ہوئے ،شدید گرمی کے باعث دسیوں افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتا لوں میں لایاگیا۔