لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے مرحوم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ڈاکوئوں نے جمال کے گھر سے 6لاکھ زیورات اور دیگر سامان, ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے عامر کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان, نصیر آباد میں ڈاکوئوں نے ماجد کے گھر سے 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان, سندر میں ڈاکوئوں نے بلال کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان, اقبال ٹائون میں ڈاکوئوں نے ندیم کے گھر سے 3لاکھ زیورات اور دیگر سامان, قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے رشید احمد کے گھر سے اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان, جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے خلیل کی فیملی سے دو لاکھ زیورات اور دیگر سامان, ساندہ میں ڈاکوئوں نے نثار کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, بھاٹی گیٹ میں ڈاکوئوں نے عاصم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, لاری اڈا میں ڈاکوئوں نے نجم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان, شادباغ میں ڈاکوئوں نے ناصر سے 50 ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ ہربنس پورہ اور ٹائون شپ سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ, مصری شاہ وحدت کالونی اور سندر سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔