لاہور(سپیشل رپورٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے انجم کے گھر سے 6 لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوئوں نے شاہد کے گھر سے 5 لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوئوں نے اسلم کے گھر سے 5لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوئوں نے الطاف کے گھر سے 4لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان،سندر میں ڈاکوئوں نے آصف کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شمالی چھاونی میں ڈاکوئوں نے مقصود کے گھر سے 2 لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان، شیراکوٹ میں ڈاکوئوں نے مسعود کے گھر سے 2لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان ، گلبرگ میں ڈاکوئوں نے خالد کے گھر سے 2لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان ، نواب ٹاون میں ڈاکوئوں نے عرفان اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے ،زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس سے گاڑی جبکہ مصری شاہ،راوی روڈ،نولکھا اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔