کراچی( سپورٹس ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی شرجیل خان نے پی ایس ایل فائیو میں جلوے دکھانے کی تیاری شروع کر دی۔قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کراچی کے یو بی ایل سٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی، انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر رومان رئیس کی بولنگ پر بھرپور پریکٹس کی۔ خیال رہے شرجیل خان اپنی سزا کاٹنے کے بعد اب ری ہیب پروگرام مکمل کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت شرجیل خان کا آخری لیکچرآئندہ دو سے تین روزمیں متوقع ہے ۔ جارحانہ اوپنرشرجیل خان پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔شرجیل خان کو پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران سپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔