لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیزن ٹو میں دو ڈاٹ بالز کھیلنے کی ڈیل کے الزام میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کو بحالی پروگرام ترتیب دینے کیلئے آئندہ ہفتے لاہور طلب کرلیا گیا۔شرجیل خان کی سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہوگئی ہے ، شرجیل خان بحالی پروگرام پر عمل کرکے کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر بلے باز شرجیل خان آئندہ ہفتے لیگل اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملیں گے ۔ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو آئندہ ہفتے کسی بھی روز پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔