پشاور(رحم یوسفزئی) تعلیمی ایمرجنسی کے تمام تردعووں کے باوجودشرح خواندگی میں خیبرپختونخوا تمام صوبوں میں سب سے پیچھے آگیا ہے ۔ مجموعی شرح خواندگی میں 64.7فیصد کے ساتھ پنجاب سب سے آگے ، 62.2فیصد کے ساتھ سندھ دوسرے ،55.5فیصد کے ساتھ بلوچستان تیسرے اور55.3فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا سب سے آخرمیں ہے ۔ البتہ مردوں میں خیبر پختونخوا نے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ،یہاں مردوں کی شرح خواندگی 73.3 فیصد ہے ۔ بیورو آف سٹیٹسٹکس خیبرپختونخوا کی 2017-18ئکی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان73فیصد کے ساتھ دوسرے سندھ72.8فیصد کے ساتھ تیسرے اور پنجاب 72.2فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، اسی طرح ملک میں مردوں کی شرح خواندگی کاتناسب 72.5فی صد ہے ۔ پنجاب میں 57.4فیصد،سندھ 48.9فیصد،خیبرپختونخوا 38.5فیصد اور بلوچستان میں 33.5فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔ اس وقت ملک میں موجودہ شرح خواندگی 62.3 فیصد ہے ۔