لاہور(جنرل رپورٹر)شرح خواندگی کو فروغ دینے کیلئے خصوصی منصوبے پر کام شروع کردیا ۔ پہلے مرحلے میں غیر رسمی سکولوں کی کاکردگی کو جانچہ کر کمی دور کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خصوصی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور بنیادی تعلیمی کے اداروں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا ۔کارکردگی جانچنے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔