کراچی(صباح نیوز) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کرپشن کا ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے پرائیویٹ سیکرٹری اظہار حسین کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت موجود ہیں، چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ہی ریفرنس دائر کیا گیا،جس پرعدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔