لاہور(کلچرل رپورٹر)آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائے شارٹ فلم ورکشاپس کاانعقاد کریں گی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایس او سی فلمز بینر اور ادارہ تعلیمی آگاہی نے چھ ماہ کے لئے فلم ورکشاپ کامعاہدہ کرلیا ۔آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے اور اداکارہ تعلیم آگاہی نے چھ ماہ کے لئے ورکشاپ کرنے کا معاہدہ کرلیا جس کے مطابق مختلف نوجوانوں کو فلم کے حوالے سے ورکشاپ کروائی جائے گی اس حوالے سے چھ ماہ میں چھ مختلف فلمز بنائی جائے گی اور اس پروگرام کا نام سیانی سہیلیاں رکھا گیا ہے جس میں سکول کی نو سال سے لے کر انیس سال تک کی لڑکیاں جوکہ سائوتھ پنجاب کے تین اضلاع سے ہوگئی جن میں مظفر گڑھ،بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے مکمل تیاری کرتے ہوئے ان لائن لیکچر دینے اور نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے پہلے مرحلے میی اپنے شاگردوں کو فلم میکنگ کے لئے تیار کیا ہے ۔