اسلام آباد ،پشاور ،چارسدہ (این این آئی،سٹاف رپورٹر،نمائندہ 92نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے علاقوں جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، سرگودھا، گجرات، وہاڑی، بورے والا ، خیبرپختونخوامیں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور دیربالا میں بھی محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 279 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ کے باعث ضلع چارسدہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے شوہر نعیم جا ں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔