اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کی نئی ایگزٹ لسٹ پالیسی کے مطابق وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے ۔4ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے 150سے زائد افراد کے نام نکال دیئے گئے ہیں ۔ نیب ،ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ۔ ذرائع وزارت دا خلہ کے مطابق عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے نام موجود رہیں گے ۔شریف خاندان کے نام بھی لسٹ سے نکال دئیے گئے ۔نواز شریف،مریم نواز،شہبازشریف،نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، علی عمران شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی، عبد اللہ خاقان ،مفتاح اسماعیل، احسن اقبال کے نام بھی لسٹ سے نکال دیئے گئے ۔ خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف ،، آصف زرداری، فریال تالپور،شرجیل میمن سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق 3000کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے ۔