لاہور( این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ "دو ملائوں میں مرغی حرام" کے مصداق شریف اور زرداری لیگ کبھی ایک پوائنٹ پر اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خود ساختہ علمبردار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں دور دور تک جمہوری اقدار نظر نہیں آ رہیں،لگتا ہے پی ڈی ایم کے سارے فیصلے آل شریف اور آل زرداری کرتے ہیں اور باقی پارٹیوں کی حیثیت ریلو کٹوں سے زیادہ نہیں۔ عقلمند بلاول کے "ان ہائوس" تبدیلی کے مشورے نے لیگی ترجمانوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑا دیئے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کے بھوکوں کو احتساب کی بند گلی میں دھکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے این آر او کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے ۔