لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکاروسماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے ڈاکٹرمداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُن کے لیے اپنا مشہور گانا’’ آگ‘‘ گایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شہزاد رائے ہاتھ میں گیٹار تھامے اپنا 20 سال پرانا گانا ’’یہ جو آگ ہے ‘‘ گا رہے ہیں۔شہزاد رائے نے اپنی اِس ویڈیو میں گانا شروع کرنے سے پہلے کہا کہ 'ڈاکٹر کامران آپ نے ٹوئٹر پرفرمائش کی تھی جو پوری کررہا ہوں اس پر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔اُنہوں نے لکھا کہ'آپ ہی وہ لوگ ہیں جو پوری دُنیا کو بچا رہے ہیں۔