اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے قدرتی وسائل کے معاون خصوصی شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن کا بھی قلمدان دیا گیا ۔حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔پاور ڈویژ ن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کچھ میڈیا چینلز ندیم بابرکے بارے میں خبر چلا رہے ہیں کہ ان سے پاور ڈویژن کے خصوصی معاون کا چارج لے لیا گیا جو غلط ہے ، ندیم بابرکے پاس پٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی کا عہدہ تھا جو اب بھی ہے ، پاور کا نہیں تھا۔