لاہور(این این آئی) برطانوی شہزادی کی اردو سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔ کیٹ مڈلٹن نے اردو میں ننھے بچوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیکر دل جیت لیے ۔ لاہور میں شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج گیا جہاں برطانوی جوڑے نے بچوں کی سالگرہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرپہلی بار شہزادی نے اردومیں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو اردو میں مبارکباد دی اور بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا اور اب اس تقریب کا سب سے اہم حصہ ایمن، ابہام اور دانیال آپ سب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیٹ مڈلٹن کو اردو میں مبارکباد دیتے دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ خوشی سے جھوم اٹھے ۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے تینوں بچوں سے ہاتھ ملایا۔