لاہور(سپیشل رپورٹر) آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ قینچی بازار میں شکیل احمد کے گھر، ٹاؤن شپ میں کار میں تاریں شارٹ ہونے کے باعث آگ لگی،ساندہ میں شکور احمداور گڑھی شاہو میں اخلاق احمد کے گھر آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔