لاہور( سپورٹس ڈیسک) شعیب اختر نے محمد شامی کو مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ قرار دے دیا، راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بھارتی فاسٹ بائولر ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مایوس تھا، میں نے اسے حوصلہ دیا اور بتایا کہ وہ مستقبل میں ریورس سوئنگ کا سب سے بہترین بائولر بن سکتا ہے ۔