بنگلور (نیٹ نیوز) بھارتی شہر بنگلور میں جگدیش چترویدی نے شعبہ صحت میں خامیوں کو دور کرنے اور آسانی کیلئے 18 مشینیں ایجاد کی ہیں یا ان کی تیاری میں شریک موجد کا کردار نبھایا ہے ۔جگدیش چترویدی ہیلتھ کیئر کے کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ بنیادی طور پر وہ ای این ٹی (آنکھ، ناک اور گلے ) کے ڈاکٹر ہیں۔ڈاکٹر چترویدی کہتے ہیں جب آپ نظام کا حصہ ہوتے ہیں تو ٹیکنالوجی کیلئے جگہ بنانا آسان ہو جاتا ہے ۔