لاہور، کراچی (نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ،سٹاف رپورٹر)شعبان المعظم1441 ھ کا چاند نظر آ گیا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق آج بروزجمعرات یکم شعبان المعظم ہے ،شب برات 8اپریل بروزبدھ کوہوگی۔شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے کی ۔مرکزی اجلاس کی معاونت کے لئے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ،پشاور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے شرکا نے ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول کیں۔اجلاس کے آخر میں ملکی سالمیت اور کرونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ چاند نظرآگیا