لاہور (پ ر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) نے اپنے شعبہ’’ تنظیم برائے مہمانداری‘‘ کیلئے معروف مہمانداری ایکسپرٹ اعظم جمیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں وہ مری میں ٹیوٹا کا سینٹر آف ایکسی لینس برائے تنظیم مہمانداری قائم کریں گے ۔اعظم جمیل انڈسٹری میں اے جے کے نام سے پہنچانے جاتے ہیں وہ تین دہائیوں سے مہمانداری ،سیر و سیاحت ،مارکیٹنگ اور ٹریننگ و ڈویلپمنٹ کی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ ٹیوٹا کے چیئر پرسن علی سلمان نے تنظیم برائے مہمانداری کے نئے سربراہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں کہا کہ سیاحت کے شعبے میں مہمانداری کے پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔